0
Monday 28 Nov 2022 16:52

بلدیاتی انتخاب میں تمام سیاسی جماعتوں نے تعاون کیا، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر

بلدیاتی انتخاب میں تمام سیاسی جماعتوں نے تعاون کیا، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر
اسلام ٹائمز. چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر عبدالرشید کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخاب میں تمام سیاسی جماعتوں نے تعاون کیا، جس کے باعث انتخابات کا پہلا مرحلہ پُر امن انداز میں مکمل ہوگیامظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالرشید نے کہا کہ موسم کی شدت کے باوجود ٹرن آوٹ مثالی رہا۔ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے کامیاب انعقاد میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے بہترین کام کیا، تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی تعاون کیا گیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے کہا کہ تمام نشستوں کے نتائج ریٹرننگ افسران کی تصدیق کے بعد جاری ہو رہے ہیں.
خبر کا کوڈ : 1027262
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش