QR CodeQR Code

کوئٹہ، سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک، ساتھی گرفتار

28 Nov 2022 17:34

کارروائی کے دوران سی ٹی ڈی اور مبینہ دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔جس میں کالعدم تنظیم کا ایک دہشتگرد ہلاک، جبکہ اسکے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا، جبکہ اس کا ایک ساتھی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مبینہ افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں دستی بم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی بلوچستان نے کوئٹہ کے علاقہ سریاب روڈ پر واقع برما ہوٹل کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی۔ جس میں سی ٹی ڈی اور مبینہ دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائی میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کا ایک دہشتگرد نظام الدین کرد ہلاک، جبکہ ارسلان شاہ نامی شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق مبینہ افراد کی گاڑی سے 80 دستی بم برآمد کئے گئے ہیں۔ جسمیں 37 امریکی اور 43 روسی دستی بم شامل ہیں۔ اسکے علاوہ نائن ایم ایم کے دو پستول اور راؤنڈز بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1027344

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027344/کوئٹہ-سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-ایک-دہشتگرد-ہلاک-ساتھی-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org