0
Monday 28 Nov 2022 18:50

گجرات کے نوجوان نوکریاں دینے کے جھانسے کو سمجھ چکے ہیں، ملکارجن کھڑگے

گجرات کے نوجوان نوکریاں دینے کے جھانسے کو سمجھ چکے ہیں، ملکارجن کھڑگے
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے نام پر صرف جھانسہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گجرات کے نوجوان اس کی اصلیت کو سمجھ چکے ہیں اور اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو اس کا مناسب جواب ملے گا۔ ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی نے گجرات میں 20 لاکھ نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن صرف 1200 نوجوانوں کو ہی روزگار مل سکا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال دو لاکھ نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والی بی جے پی بے نقاب ہوگئی ہے۔

کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے ٹوئٹ کیا کہ گجرات کو 20 لاکھ نوکریاں دینے کا خواب دکھانے والی بی جے پی نے پچھلے دو سالوں میں صرف 1278 نوکریاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے 16 اضلاع میں ایک بھی نوجوان کو نوکری نہیں دی گئی۔ نریندر مودی سے سوال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نریندر مودی ملک کے نوجوانوں نے سالانہ دو کروڑ نوکریوں کے جھانسے کو سمجھ لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گجرات کے نوجوان اس فریب کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1027346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش