0
Monday 28 Nov 2022 19:09

بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں، ایم کیو ایم پاکستان

بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں، ایم کیو ایم پاکستان
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم ترجمان کے مطابق نجی ٹی وی چینلز پر ایم کیو ایم کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں، نجی ٹی وی چینلز سے درخواست ہے جھوٹی خبریں پھیلانے کے بجائے خبر کی تصدیق کرلیا کریں، اپنے فائدے کیلئے جھوٹی خبریں پھیلا کر سیاسی جماعت کی ساکھ کو نقصان پہچانا غیر اخلاقی عمل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایم کیو ایم شہری سندھ کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، جو بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان شہری سندھ کو نومولود سیاسی شعبدے بازوں کا تر نوالہ نہیں بننے دے گی۔ ایم کیو ایم ترجمان نے یہ بھی کہا کہ سندھ بھر میں متحدہ کے لاکھوں کارکنان اور ہمدرد بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1027358
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش