QR CodeQR Code

الیکٹرک کو قبلہ ہی نہیں اپنی سمت کو بھی درست کرنا پڑے گی، کامران ٹیسوری

28 Nov 2022 20:22

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ہم سب مل کر کےالیکٹرک کو تھوڑی شرم دلائیں گے کہ اب تو سدھر جاؤ، اگر کےالیکٹرک نہیں سدھرتی تو ان کے لائسنس رینیو میں رکاوٹ کھڑی کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کو اپنا قبلہ درست کرنا پڑے گا اور سب سے پہلے صف اوّل پر کے الیکٹرک کو قبلہ ہی نہیں اپنی سمت کو بھی درست کرنا پڑے گی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے شہر قائد میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر کےالیکٹرک کو تھوڑی شرم دلائیں گے کہ اب تو سدھر جاؤ، اگر کےالیکٹرک نہیں سدھرتی تو ان کے لائسنس رینیو میں رکاوٹ کھڑی کریں گے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ جب میں نے عہدہ سنبھالا تھا تو کچھ لوگوں نے کہا کہ سندھ میں گورنر نہیں بلکہ مولا جٹ آگیا ہے، میں ان سب افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اور آپ کے درمیان میں ایک برج کا کردار ادا کروں گا، ایم ڈی واٹر بورڈ کے ساتھ بھی بیٹھیں گے اور شہر میں جاری پانی کا مسئلہ حل کرائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں انڈسٹریز کے قیمتی پلاٹوں پر قبضے کئے جارہے ہیں، قبضہ مافیاز کو خبردار کرتا ہوں کہ کراچی کو چھوڑ دیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر مجھے کہیں سے بھی شکایت موصول ہوئی کہ قبضہ ہورہا ہے تو میں خود جاکر ایکشن لوں گا، اس حوالے سے آباد والوں کو بھی دیرینہ مسئلہ درپیش ہے۔


خبر کا کوڈ: 1027362

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027362/الیکٹرک-کو-قبلہ-ہی-نہیں-اپنی-سمت-بھی-درست-کرنا-پڑے-گی-کامران-ٹیسوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org