0
Monday 28 Nov 2022 20:33

اسحاق ڈار ذمہ دار ہیں جسکی وجہ سے آج ملک ڈیفالٹ ہونے جارہا ہے، شبر زیدی

اسحاق ڈار ذمہ دار ہیں جسکی وجہ سے آج ملک ڈیفالٹ ہونے جارہا ہے، شبر زیدی
اسلام ٹائمز۔ سابق چیئرمین ایف بی آر و ماہرِ معاشیات شبر زیدی نے کہا ہے کہ میری اطلاعات ہے بینکوں نے آج ایل سیز کھولنے سے انکار کیا ہے، بینکوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ ایل سیز نہ کھولیں کیونکہ ڈالرز نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ میری نظر میں حکومت نے ڈیفالٹ ہونے سے متعلق آگاہ کردیا ہے، میری اطلاعات کے مطابق 4 ملین ڈالرز کی ایل سیز التوا کا شکار ہیں، ایل سیز کے التوا کی وجہ سے ملک میں کسی قسم کا خام مال نہیں آرہا۔ شبر زیدی نے کہا کہ آئی ایم ایف نے بھی ٹیکس کلیکشن نہ بڑھانے تک مذاکرات سے انکار کردیا ہے، آئی ایم ایف کہتا ہے کہ پہلے ٹیکس کلیکشن بڑھائیں پھر بات ہوگی، آئی ایم ایف کہتا ہے موجودہ حکومت نے ٹیکس کلیکشن کا ٹارگٹ پورا نہیں کیا۔

ماہر معاشیات کا کہنا تھا کہ امپورٹ بڑھاتے ہیں تو ٹیکس کلیکشن نہیں ہوگی، امپورٹ نہیں بڑھائیں گے تو ڈالرز کی مقدار موجود نہیں، معیشت کیلئے اس حکومت نے ایک بھی مثبت قدم نہیں اٹھایا، معاشی بحران بگڑتا جا رہا ہے، ملک کی بہتری کیلئے نہیں سوچا جا رہا، چیزیں موجودہ حکومت کے کنٹرول سے باہر نکل چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے 2013ء سے 2018ء تک مصنوعی سہارے پر ڈالر کو رکھا، اسحاق ڈار کے پاس کوئی راکٹ سائنس نہیں، اسحاق ڈار نے امپورٹ کی بنیاد پر معیشت چلائی لیکن ملک تباہ کردیا، اسحاق ڈار ذمہ دار ہیں جس کی وجہ سے آج ملک ڈیفالٹ ہونے جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1027363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش