0
Monday 28 Nov 2022 20:42

کوئٹہ، مچھ سے اغوا ہونیوالے 6 میں سے 5 کانکن بازیاب

کوئٹہ، مچھ سے اغوا ہونیوالے 6 میں سے 5 کانکن بازیاب
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے شہر مچھ سے اغوا ہونے والے چھ کانکنوں میں سے پانچ کانکن بازیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق 17 روز قبل کام سے واپس جانے والے چھ کانکن مچھ کے علاقہ مارواڑ سے اغوا ہوگئے تھے۔ کانکنوں کا کہنا ہے کہ مغویوں کو نامعلوم مسلح افراد اپنے ساتھ اغوا کرکے لے گئے تھے۔ اغوا ہونے والے چھ کانکنوں میں سے پانچ کانکن بازیاب ہو کر بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ پہنچ چکے ہیں، جبکہ ایک کانکن تاحال لاپتہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1027366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش