QR CodeQR Code

سکردو سکول میں گیس دھماکے کا واقعہ، وزیر اعظم نے زخمیوں کے مفت علاج کے احکامات جاری کر دیئے

28 Nov 2022 21:07

طلباء کے علاج پر اٹھنے والے تمام تر اخراجات وفاقی وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز برداشت کریں گے۔ وزیر اعظم آفس کی طرف سے ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے جمعہ 25 نومبر 2022ء کو اسکردو میں خصوصی بچوں کے سکول میں گیس دھماکے کے واقعہ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے طلباء کو ہر ممکن طبّی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے برنز سینٹر، پمز اسلام آباد کو احکامات جاری کر دئیے۔ طلباء کے علاج پر اٹھنے والے تمام تر اخراجات وفاقی وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن اور پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز برداشت کریں گے۔ وزیر اعظم آفس کی طرف سے ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1027368

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027368/سکردو-سکول-میں-گیس-دھماکے-کا-واقعہ-وزیر-اعظم-نے-زخمیوں-کے-مفت-علاج-احکامات-جاری-کر-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org