QR CodeQR Code

کالعدم ٹی ٹی پی کا ملک بھر میں حملے کرنے کا اعلان

28 Nov 2022 21:30

ٹی ٹی پی کی جانب سے جاری بیان میں تمام دہشتگردوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ملک بھر میں حملے کریں، بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج اور خفیہ اداروں نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی، اب ملک بھر میں ہمارے حملے شروع ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ملک بھر میں دہشتگرد حملے کرنے کا اعلان کر دیا اور حکومت کے ساتھ سیز فائر بھی ختم کر دی۔ رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کی جانب سے جاری بیان میں تمام دہشتگردوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ملک بھر میں حملے کریں، بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج اور خفیہ اداروں نے سیز فائر کی خلاف ورزی کی، اب ملک بھر میں ہمارے حملے شروع ہونگے۔ واضح رہے کہ ستمبر میں بھی کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر سیز فائر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس وقت ٹی ٹی پی نے کہا تھا کہ پاکستان کی طرف سے بامقصد مذاکرات نہ ہونے پر سیز فائر کا معاہدہ ختم کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے باقاعدہ ردعمل ابھی تک سامنے نہیں آیا۔


خبر کا کوڈ: 1027370

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027370/کالعدم-ٹی-پی-کا-ملک-بھر-میں-حملے-کرنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org