QR CodeQR Code

ڈھاڈر، ایم ڈبلیو ایم بولان کا اہم اجلاس، ضلعی کابینہ کا اعلان

28 Nov 2022 21:32

ضلعی کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے سید انور شاہ دوپاسی نے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام عہدیداران پارٹی کے آئین و دستور پر عمل کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے ذریعے عوام الناس کی خدمت کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم ضلع بولان کے اجلاس میں ضلعی کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے تمام عہدیداران کو نامزد کیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع بولان کے اعلامیہ کے مطابق ایم ڈبلیو ایم بولان کا اہم اجلاس کا انعقاد مرکزی امامبارگاہ ڈھاڈر میں ہوا۔ جس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم بولان کے ضلعی صدر سید انور شاہ دوپاسی نے کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین بولان کی ضلعی کابینہ کا بھی اعلان کیا گیا۔ ضلعی صدر سید انور شاہ نے کابینہ کا اعلان کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام عہدیداران پارٹی کے آئین و دستور پر عمل کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے ذریعے عوام الناس کی خدمت کریں گے۔

ایم ڈبلیو ایم بولان کے اعلامیہ کے مطابق سید مشتاق شاہ دوپاسی کو ایم ڈبلیو ایم بولان کا نائب صدر اول، پرویز احمد چھلگری کو نائب صدر دوئم، غلام حیدر ابڑو کو جنرل سیکرٹری، قاضی جمیل احمد انصاری کو ڈپٹی سیکرٹری، پریا خان بلیدی کو سیکرٹری مالیات، شان علی مہیسر کو سیکرٹری نشر و اشاعت، جمعہ خان کو سیکرٹری تنظیم سازی، احمد خان خجک کو عزاداری سیل، گل حسن جتوئی کو سیکرٹری شماریات، پنہل خان بلیدی کو سیکرٹری فلاح و بہبود اور عاشق حسین لاشاری کو سیکرٹری یوتھ نامزد کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1027371

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027371/ڈھاڈر-ایم-ڈبلیو-بولان-کا-اہم-اجلاس-ضلعی-کابینہ-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org