QR CodeQR Code

شیعہ علماء کونسل کے صوبائی رہنماء علامہ حمید امامی کا دورہ پاراچنار

28 Nov 2022 23:34

علمائے کرام اور تنظیمی شخصیات کیساتھ ملاقات میں تنظیمی و علاقائی امور اور بلخصوص پاراچنار و افغانستان کے سرحدی علاقوں میں کشیدہ حالات پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔ علمائے کرام اور مشران پاراچنار نے حالیہ کشیدگی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختون خوا کی صوبائی رابطہ کمیٹی کے سربراہ علامہ حمید حسین امامی نے پاراچنار کی موجودہ صورتحال کے سلسلہ میں پاراچنار کا دورہ کیا۔ علامہ حمید حسین امامی نے مجلس علماء اہلبیتؑ کے دفتر میں مجلس علماء اہلبیت کی کابینہ، تنظیمی اجباب اور دیگر علمائے کرام کے ساتھ ملاقات کی، جس میں تنظیمی و علاقائی امور اور بلخصوص پاراچنار و افغانستان کے سرحدی علاقوں میں کشیدہ حالات پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔ علمائے کرام اور مشران پاراچنار نے حالیہ کشیدگی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 1027383

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027383/شیعہ-علماء-کونسل-کے-صوبائی-رہنماء-علامہ-حمید-امامی-کا-دورہ-پاراچنار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org