0
Monday 28 Nov 2022 23:46

پاراچنار سے موٹر سائیکل چور رنگے ہاتھوں گرفتار

پاراچنار سے موٹر سائیکل چور رنگے ہاتھوں گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کرم پولیس نے پاراچنار سٹی میں ایک کامیاب کاروائی کے دوران موٹر سائیکل چور رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے مال مسروقہ ہنڈا 125موٹر سائیکل برآمد کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اسٹیشن اپر کرم پاراچنار میں مدعی ایڈوکیٹ سید علی سید ولد سید مرزا حسین سکنہ پاراچنار نے اپنی موٹر سائیکل چوری کی اطلاعی رپورٹ درج کی تھی، جس پر ایس پی انویسٹی گیشن خالد عثمان نے مدعی کے رپورٹ پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر داد محمد خان کی زیر نگرانی اور ڈی ایس سرکل مظہر علی کی سربراہی میں کاروائی کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی اور موٹر سائیکل چور کو رنگے ہاتھوں حراست میں لے لیا۔
خبر کا کوڈ : 1027384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش