QR CodeQR Code

شام کیجانب سے ایران کیخلاف اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی قرارداد کی مذمت

29 Nov 2022 09:43

شام کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں حالیہ منظور ہونے والی قرارداد کی شدید مذمت کی۔


اسلام ٹائم۔ پیر کے روز شام کے وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ہونے والی گفتگو میں ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں قرارداد منظور ہونے کی مذمت کی۔ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے اپنی ٹیلی فونک گفتگو میں علاقائی و بین الاقوامی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس گفتگو میں شام کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں حالیہ قرارداد کے اجرا اور مغربی ممالک کی جانب سے اپنے سیاسی اغراض و مقاصد کے لیے بین الاقوامی میکانزم کے استعمال کی شدید مذمت کی۔


خبر کا کوڈ: 1027386

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027386/شام-کیجانب-سے-ایران-کیخلاف-اقوام-متحدہ-کی-انسانی-حقوق-کونسل-قرارداد-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org