0
Tuesday 29 Nov 2022 00:06

پاراچنار، کامیاب مذاکرات کے بعد پاک افغان بارڈر کو دو طرفہ آمد و رفت کیلئے کھول دیا گیا

پاراچنار، کامیاب مذاکرات کے بعد پاک افغان بارڈر کو دو طرفہ آمد و رفت کیلئے کھول دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ کامیاب مذاکرات کے بعد پاک افغان خرلاچی بارڈر دو طرفہ آمد و رفت کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے بارڈر کے نزدیک اراضی کے تنازعے پر جو جھڑپ ہوئی تھی بعد میں سیکیورٹی فورسز، ضلعی انتظامیہ اور قبائلی مشران کی افغان حکام اور ملحقہ قبائل کیساتھ جرگے اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رہا۔ باالاخر آج وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز کی ساجد حسین طوری کی سربراہی میں افغان حکام کیساتھ خرلاچی بارڈر پر دوبارہ جرگہ منعقد ہوا، جس میں پاک آرمی ضلعی انتظامیہ اور دیگر مشران بھی موجود تھے۔ جس میں فیصلہ کیا گیا کہ تنازعے کے پرامن حل کے سلسلے میں دو طرفہ جرگہ جاری رہے گا۔ اور اس دوران پاک افغان بارڈر ہر قسم کی تجارت اور دو طرفہ آمدو رفت کیلئے فوری طور پر کھول دیا جائے گا۔ 

مذاکرات کے بعد ڈپٹی کمشنر کرم آفس میں دوبارہ جرگہ منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر ساجد حسین طوری، ڈپٹی کرم واصل خان خٹک، سیکرٹری انجمن حسینیہ پاراچنار عنایت حسین طوری اور قبائلی مشران شامل تھے۔ جس میں دوبارہ اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ افغان حکام کیساتھ جرگے کے فیصلے پر مکمل عملدر آمد ہوگا۔ عمائدین کرم نے پاک فوج، کرم ملیشیاء اور ڈپٹی کمشنر کرم واصل خان خٹک کو مسئلے کے پر امن حل میں کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 1027387
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش