0
Tuesday 29 Nov 2022 00:08

وزیراعظم 4 سے 6 ماہ میں ڈیلیور کرینگے، نگران حکومت آئی تو ملک ڈیفالٹ کر جائیگا، رانا ثناء اللہ

وزیراعظم 4 سے 6 ماہ میں ڈیلیور کرینگے، نگران حکومت آئی تو ملک ڈیفالٹ کر جائیگا، رانا ثناء اللہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم اگلے 4 سے 6 ماہ میں ڈیلیور کریں گے، نگران حکومت آئی تو ملک ڈیفالٹ کر جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ فوج آئندہ بھی آئینی کردار تک محدود رہے گی تو غیر یقینی کی صورتحال نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کیں تو فوری انتخابات کرا دیں گے۔ گورنر پنجاب وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑ دیں تو ہم 60 روز میں ضمنی الیکشن کروا دیں گے، تاہم جب یہ اسمبلی توڑنے کیلئے بندے لائیں گے تو پورے بندے نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کو یہ اختیار ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں، پنجاب میں عدم اعتماد لانے سے بہتر ہے کہ وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جائے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی میں کوئی رکاوٹ نہیں، مگر نواز شریف کو انتخابات سے بہت پہلے پاکستان نہیں آنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ جب 16 ہزار کے بجلی کے بل آئیں گے تو کوئی حکومت سے خوش نہیں ہوگا۔ پیٹرول اور ڈالر نیچے آجاتا ہے تو اچھے طریقے سے الیکشن میں جائیں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان پر حملہ کرنے والا ایک شخص تھا، ہمارے مطابق عمران خان کو ایک گولی لگی ہے، کنٹینر کے اوپر سے 2 فائر ہوئے، جن میں سے ایک فائر معظم کو لگا۔
خبر کا کوڈ : 1027388
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش