0
Monday 28 Nov 2022 22:19

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ریٹائرمنٹ کیلئے درخواست جی ایچ کیو بھجوا دی

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ریٹائرمنٹ کیلئے درخواست جی ایچ کیو بھجوا دی
اسلام ٹائمز۔ کور کمانڈر بہاولپور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ریٹائرمنٹ کیلئے اپنی درخواست جی ایچ کیو کو بھجوا دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کیلئے درخواست جی ایچ کیو بھجوائی۔ خاندانی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لیفٹننٹ جنرل فیض حمید قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے تحریری استعفیٰ نہیں دیا، انہوں نے قبل از وقت ریٹائر ہونے سے زبانی آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے حوالے سے حکومت کو جی ایچ کیو سے جن 6 ناموں کی سمری موصول ہوئی تھی ان میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام بھی شامل تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سینیئر لیفٹیننٹ جنرلز کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف تعینات کیا تھا جبکہ دوسرے نمبر پر موجود لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیا۔ واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات ہیں اور وہ انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ بھی رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1027392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش