0
Tuesday 29 Nov 2022 00:31

ڈیرہ، مختلف کاروائیاں میں اشتہاری مجرم اور منشیات فروش گرفتار

ڈیرہ، مختلف کاروائیاں میں اشتہاری مجرم اور منشیات فروش گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے مختلف کاروائیاں میں اشتہاری مجرم اور منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے مخبر کی اطلاع پر مجرم اشتہاری رحمت اللہ ولد عالمگیر قوم مالی خیل گنڈہ پور سکنہ میر بازی کو دوران چھاپہ گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل کلاشنکوف بمعہ میگزین قبضہ میں لیکر ملزم کو پابند سلاسل کر دیا۔ ملزم قتل کے مقدمہ میں تھانہ یارک پولیس کو مطلوب تھا۔ اس کے علاوہ تھانہ صدر پولیس نے دوران گشت ملزم امان اللہ عرف منا ولد فلکشیر قوم بلوچ سکنہ مندھراکلاں سے 1490 گرام چرس برآمد کی۔ ملزم کو گرفتار کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 1027393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش