0
Tuesday 29 Nov 2022 00:59

دونوں صوبوں میں ایک ہی جماعت برسراقتدار ہے، جو دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگاتی رہی، صہیب الدین

دونوں صوبوں میں ایک ہی جماعت برسراقتدار ہے، جو دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگاتی رہی، صہیب الدین
اسلام ٹائمز۔ صوبائی صدر جماعت اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا سید صہیب الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے قائدین کا دعویٰ ہے کہ پی ڈی ایم والے چور ہیں جبکہ پی ڈی ایم کی قیادت کہہ رہی ہے کہ پی ٹی آئی والے چور ہیں اور حقیقت یہ ہے کہ دونوں اپنی طرز عمل سے ثابت کرچکے ہیں کہ ایک دوسرے کے بارے میں دونوں سچ ہی کہہ رہے ہیں۔ دونوں جماعتوں نے ملک اور قوم کو مہنگائی، بے روزگاری اور بدترین کرپشن کے زریعے تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈکوارٹر المرکز الاسلامی میں صوبے سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ایک ہی جماعت تحریک انصاف کی حکومت ہے جو تبدیلی اور دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لیکر اقتدار میں پہنچی ہے لیکن بدقسمتی سے اقتدار ملنے کے بعد تحریک انصاف بھی گزشتہ حکومتوں کے نقش قدم پر چل رہی ہے جس کا واضح ثبوت پنجاب کے مقابلے میں خیبر پختونخوا میں آٹے کی قیمتوں میں دگنا فرق ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری طرف خیبر پختونخوا میں پیدا ہونے والی بجلی کا ریٹ لاہور میں بھی وہی ہے جوکہ پشاور میں ہے، اس وقت جماعت اسلامی کے علاوہ باقی تمام قابل ذکر بڑی جماعتیں اقتدار میں ہیں لیکن عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہیں۔ عمران خان سے عوام بالخصوص نوجوانوں کی امیدیں دم توڑ رہی ہیں کیونکہ گزشتہ دس سالوں سے صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت ہے اور اس وقت بڑی تعداد میں تعلیم یافتہ اور ہنرمند نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لیے دربدر کی ٹوکریں کھا رہے ہیں جبکہ دوسری طرف پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں بھی ایک دوسرے کے ساتھ مخلص نہیں ہیں اور ان کی مخلوط حکومت بھی مہنگائی، بیروزگاری اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہیں جس کی وجہ سے عوام کا سسٹم پر سے اعتماداٹھ رہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ملک اور قوم کو درپیش مسائل کی اصل وجہ اسلامی نظام حیات سے دوری ہے۔حقیقی تبدیلی کے لئے قوم کے پاس واحد آپشن جماعت اسلامی ہی ہے جس پر کسی قسم کے کرپشن کا دھبہ نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 1027396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش