QR CodeQR Code

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں

29 Nov 2022 01:30

جنرل عاصم منیر فور اسٹار جنرل کے شولڈر رینکس اور کالر میڈل لگا کر تقریب میں شریک ہونگے، ریٹائر ہونیوالے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنرپیش کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی 6 سالہ مدت ملازمت مکمل کرکے آج منگل کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب صبح 9 بجے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ہوگی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آرمی کمان کی علامت سمجھی جانے والی ملاکا اسٹک، اعزازی شمشیر یافتہ جنرل سید عاصم منیر کے حوالے کریں گے۔ جنرل عاصم منیر اس چھڑی کو ہاتھ میں لیتے ہی پاکستان آرمی کی کمانڈ سنبھالنے والے 17ویں آرمی چیف بن جائیں۔

جنرل عاصم منیر فور اسٹار جنرل کے شولڈر رینکس اور کالر میڈل لگا کر تقریب میں شریک ہوں گے، ریٹائر ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنرپیش کیا جائے گا۔ تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان، سینیئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، ان کی فیملیز کے علاوہ وفاقی سیکرٹریز بھی شریک ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 1027399

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027399/آرمی-چیف-جنرل-قمر-جاوید-باجوہ-آج-اپنے-عہدے-سے-سبکدوش-ہو-رہے-ہیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org