0
Tuesday 29 Nov 2022 01:57

اعجاز الحق کا ملک میں فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ

اعجاز الحق کا ملک میں فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ضیاء گروپ کے سربراہ اعجاز الحق نے ملک میں فوری انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ مانچسٹر میں ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف برطانیہ میں ہوتے تو ملاقات ہوسکتی تھی۔ اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مضبوط کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ عام انتخابات آئندہ سال اگست کے بعد ہوں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں یہ بالکل واضح کر دوں کہ آئندہ انتخابات وقت پر ہوں گے، موجودہ حکومت میں پی ٹی آئی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتیں معاشی مسائل سے نمٹنے میں مصروف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1027427
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش