QR CodeQR Code

الیکشن ہونے پر مخلوط حکومت آئی تو کیا ہوگا؟

عمران خان شرط نہیں اپنا مطالبہ سامنے رکھیں تو اس پر بات ہوسکتی ہے، قمر زمان کائرہ

29 Nov 2022 01:44

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ سسٹم کو ڈی ریل نہ ہونے دیں اور عمران خان کو اسمبلیوں پر ایک اور حملہ نہ کرنے دیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر اور پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر الیکشن ہو جاتے ہیں اور مخلوط حکومت آتی ہے تو کیا پھر سیاسی استحکام آجائے گا۔؟ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ ملک میں عدم استحکام ہے اور دوسری طرف عدم استحکام مزید بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ سسٹم کو ڈی ریل نہ کرنے دیں اور عمران خان کو اسمبلیوں پر ایک اور حملہ نہ کرنے دیں۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہٹ دھرمی ختم ہوتی تو ہم بہت پہلے انگیج کر لیتے، عمران خان شرط نہیں اپنا مطالبہ سامنے رکھیں تو اس پر بات ہوسکتی ہے اور درمیانی راستہ نکل سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1027428

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027428/عمران-خان-شرط-نہیں-اپنا-مطالبہ-سامنے-رکھیں-اس-پر-بات-ہوسکتی-ہے-قمر-زمان-کائرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org