0
Tuesday 29 Nov 2022 02:14

اسمبلیاں توڑنے سے متعلق پی ٹی آئی رہنماؤں کا اہم بیان

اسمبلیاں توڑنے سے متعلق پی ٹی آئی رہنماؤں کا اہم بیان
اسلام ٹائمز۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کے معاملے پر ان کی پارٹی جذبات میں کوئی فیصلہ نہیں کرے گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء نے کہا کہ ہر فیصلہ اپنے مناسب وقت پر ہوگا۔ رہنماء پی ٹی آئی شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کے فیصلے پر پارلیمانی کمیٹی سے مشاورت کا عمل جاری ہے، فیصلہ ہوچکا ہے۔

اسمبلی توڑنے کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر نے کہا کہ کور کمیٹی نے اس معاملے میں تمام اختیارات عمران خان کو سونپ دیئے ہیں۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ کا اعلان ہونا باقی ہے۔ مزید برآں شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسمبلیاں توڑنے کے معاملے پر پارٹی کی مرکزی قیادت نے عمران خان کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی اسمبلی توڑنے پر رضامند ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1027429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش