QR CodeQR Code

پنجاب اسمبلی سیشن کے دوران بھی عدم اعتماد کا نوٹس ہوسکتا ہے، پلڈاٹ

29 Nov 2022 02:23

ایک نجی ٹی چینل کے کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پلڈاٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی تحلیل ہو جاتی ہے اور 90 دنوں میں انتخابات نہیں ہوتے تو عجیب سی صورتحال ہوگی اور یہ معاملہ عدالتوں میں جاسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ اسمبلی سیشن میں ہوتے ہوئے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نوٹس ہوسکتا ہے اور گورنر اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔ مجھے آئین میں ایسی کوئی ممانعت نظر نہیں آتی۔ ایک نجی ٹی چینل کے کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی تحلیل ہو جاتی ہے اور 90 دنوں میں انتخابات نہیں ہوتے تو عجیب سی صورتحال ہوگی اور یہ معاملہ عدالتوں میں جاسکتا ہے۔

احمد بلال محبوب نے مزید کہا کہ نئی مردم شماری ابھی مکمل نہیں ہوئی، عمران خان کی صدارت میں مشترکہ مفادات کونسل نے فیصلہ کیا تھا کہ آئندہ عام انتخابات نئی مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیوں کے تحت ہوں گے، یہ معاملہ بھی عدالت میں جاسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1027430

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027430/پنجاب-اسمبلی-سیشن-کے-دوران-بھی-عدم-اعتماد-کا-نوٹس-ہوسکتا-ہے-پلڈاٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org