0
Tuesday 29 Nov 2022 10:14

پاک فوج میں تبدیلی کمانڈ کی تقریب

پاک فوج میں تبدیلی کمانڈ کی تقریب
اسلام ٹائمز. پاک فوج میں تبدیلی کمانڈ کی پُر وقار تقریب کا آغاز ہوگیا، نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر آج فوج کی کمان سنبھالیں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل عاصم منیر نے یادگار شہداء پر حاضری دی، جہاں پر شہداء کے لیے دعا بھی کی گئی۔جنرل قمر جاوید باجوہ کمان کی چھڑی جنرل عاصم منیر کو سونپیں گے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی 6 سالہ مدت ملازمت مکمل کر کے آج اپنے عہدے سے سبکدوش ہورہے ہیں۔ یادگار شہداء پر حاضری کے بعد جنرل سید عاصم منیر کمان کی تبدیلی کی تقریب میں فور اسٹار جنرل کے شولڈر رینکس اور کالر میڈل لگا کر شریک ہوئے ہیں۔ جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب میں تمام مسلح افواج کے سربراہان، اعلیٰ سول، فوجی افسران شریک ہیں، پُروقار تقریب میں وفاقی وزراء، سفارتکار اور صحافیوں نے بھی شرکت کی ہیں۔

پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں پاک فوج کی کمان کس کس کے ہاتھ میں کتنی مدت کیلئے رہی. 1972ء میں تعینات ہونے والے جنرل ٹکا خان کی سربراہی سے قبل آرمی چیف کا عہدہ کمانڈر انچیف کے طور پر جانا جاتا تھا، 1947ء سے 1972ء تک پاک آرمی کے 6 کمانڈر انچیف رہے،ملک کے سب سے پہلے کمانڈر انچیف کا نام جنرل سر فرینک میسروی تھا۔دوسرے کمانڈر انچیف جنرل ڈگلس گریسی نے 1948ء سے لے کر اپریل 1951ء تک اپنی ذمے داریاں ادا کیں، 1951ء میں تعینات ہونے والے جنرل ایوب خان پاکستان کے پہلے فور سٹار جنرل اور فیلڈ مارشل تھے۔

1958ء میں تعینات ہونے والے کمانڈر انچیف جنرل موسیٰ خان 8 سال تک تعینات رہے، ملک کے پانچویں آرمی چیف جنرل یحییٰ خان 18 ستمبر 1966ء سے 20 دسمبر 1971ء تک ملک کے سپہ سالار رہے. چھٹے کمانڈر انچیف جنرل گل حسن خان قومی تاریخ کے سب سے مختصر مدت ایک سال کے لیے فوجی سربراہ بننے والی شخصیت ہیں، جو 20 دسمبر 1971ء سے 2 مارچ 1972ء تک فوجی سربراہ رہے۔ یکم مارچ 1976ء کو جنرل ضیاالحق کو اس وقت کے وزیرِاعظم ذوالفقار علی بھٹو نے آرمی چیف تعینات کیا، جنرل ضیاء الحق نے پانچ مئی 1977ء کو مارشل لاء لگایا جس کے بعد ذوالفقار علی بھٹو کو بھانسی دے دی گئی۔ جنرل ضیاء نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے یعنی 11 سال سے زائد تک آرمی چیف کا عہدہ سنبھالا تھا۔

17 اگست 1988ء کو جنرل ضیاءالحق کی طیارہ گرنے سے ہلاکت کے بعد جنرل اسلم بیگ ملک کے 9 ویں آرمی چیف بنے تھے، انہوں نے اگست 1988ء سے لے کر اگست 1991ء تک اپنی ذمہ داریاں ادا کیں۔ جنرل آصف نواز کو 16 اگست 1991ء کو تعینات کیا گیا، انہوں نے جنوری 1993ء تک اپنی ذمے داریاں ادا کیں، جنرل عبدالوحید کاکڑ 1993ء سے جنوری 1996ء تک تعینات رہے. 12ویں آرمی چیف جنرل جہانگیر کرامت نے جنوری 1996ء سے 1998ء تک ذمے داریاں ادا کیں۔ 13ویں آرمی چیف پرویز مشرف اکتوبر 1998ء سے لے کر نومبر 2007ء تک پاک فوج کے سربراہ رہے، جنرل اشفاق پرویز کیانی 2007ء سے نومبر 2013ء تک فوج کے سپہ سالار رہے جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نومبر 2013ء سے نومبر 2016ء تک فرائض انجام دیے۔ ملک کے 16 ویں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنا عہدہ نومبر 2016ء کو سنبھالا تھا،جو 29 نومبر 2022ء تک آرمی چیف رہے۔
خبر کا کوڈ : 1027444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش