QR CodeQR Code

فوج سے روحانی رابطہ ہمیشہ قائم رہے گا، جنرل قمر باجوہ کا الوداعی خطاب

29 Nov 2022 11:26

جی ایچ کیو میں چینج آف کمان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھ امید ہے کہ آنے والے وقتوں میں جنرل عاصم منیر کی قیادت میں یہ فوج اس سے بڑھ کر ملک کی خدمت کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ میرے چھ سالہ دور میں اس فوج نے ہمیشہ لبیک کہا، میں نے پسہنہ مانگا تو خون دیا، لائن آف کنٹرول کی صورتحال ہو، دہشتگردی کے چیلنجز، سیاچن سے لے کر تھر کے صحراوں کی حفاظت یا قدرتی آفات ہوں، ہر موقع پر اس فوج نے ہمیشہ لبیک کہا۔ جی ایچ کیو میں چینج آف کمان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ آنے والے وقتوں میں جنرل عاصم منیر کی قیادت میں یہ فوج اس سے بڑھ کر ملک کی خدمت کریگی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں آج ریٹائرڈ ہو رہا ہوں، اور میں عنقریب گمنامی میں چلا جاونگا لیکن میرا روحانی رابطہ فوج سے ہمیشہ قائم رہے گا، فوج کی کامیابی پر خوشی ہوگی اور مشکل وقت میں میری دعائیں ساتھ ہوں گی۔ انہوں نے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ ان کی پروموشن ملک فوج کیلئے بہتر ہوگی، جنرل عاصم منیر اعلیٰ اصولوں پر کاربند رہنے والی شخصیت اور حافظ قرآن ہیں، ان کی تعیناتی ملک و فوج کیلئے بہتر ثابت ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 1027457

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027457/فوج-سے-روحانی-رابطہ-ہمیشہ-قائم-رہے-گا-جنرل-قمر-باجوہ-کا-الوداعی-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org