0
Tuesday 29 Nov 2022 11:35

ہم شام میں ترکی کی کارروائیاں نہیں دیکھنا چاہتے، وائٹ ہاؤس

ہم شام میں ترکی کی کارروائیاں نہیں دیکھنا چاہتے، وائٹ ہاؤس
اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس میں امریکی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک معاون نے کہا ہے کہ واشنگٹن، شمالی عراق میں ترکی کے حملوں کی مخالفت کرتا ہے۔ آج منگل کی صبح امریکی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک معاون "جان کربی" نے شام پر حملوں کے بارے میں ترکی کے حکام کے بیانات پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ جان کربی نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ترکی پر حملہ کیا گیا ہے، لیکن ہم نہیں چاہتے کہ ان حملوں کے جواب میں شام میں ایسے اقدامات کئے جائیں کہ جو داعش کے خلاف جنگ کو کمزور کرتے ہوں، یا عام شہریوں کی ہلاکت کا سبب بنیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار وائٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

جان کربی نے کہا کہ امریکہ، ترکی کے دفاعی حق کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکہ خطے میں کشیدگی کو کم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ترکی یا دیگر ممالک کی جانب سے شام میں ایسے اقدامات انجام دیئے جائیں، جن سے امریکیوں کی زندگی کو خطرہ ہو، کیونکہ امریکی فوجی شام میں موجود ہیں اور وہ شامی ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کے نام سے موسوم کُرد ملیشیا کی مدد کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1027460
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش