0
Tuesday 29 Nov 2022 11:39

حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے دیگر ڈویثرنز میں تحریک انصاف کو بدترین شکست ہو گی، راجہ فاروق

حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے دیگر ڈویثرنز میں تحریک انصاف کو بدترین شکست ہو گی، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے جہلم ویلی بالخصوص حلقہ چکار، مظفرآباد شہر سے مسلم لیگ نواز کی شاندار کامیابی پر کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے مسلم لیگ نواز کے کارکنان نے تمام تر لالچ اور حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود مسلم لیگ کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا اپنے ضلع کے عوام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے 2021ء کے عام  انتخابات کی نسبت ضلع بھر میں ووٹوں کے تناسب سے مسلم لیگ کو کامیابی دلوائی کامیاب الیکشن کا کریڈٹ سیاسی جماعتوں کو جاتا ہے۔ انتظامیہ اور پولیس نے بھی اپنی جگہ محدود وسائل کے باوجود بہتر کارکردگی دکھائی۔ اپنے جاری کردہ بیان میں راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ منگل سے یونین کونسل سراں، سڑک چناری، چکوٹھی، چکار سمیت دیگر علاقوں میں شکریہ مہم پر جاوں گا۔ پاکستان تحریک انصاف تمام تر حکومتی وسائل، پیسہ، سکیموں، تقرریوں کے آرڈز کے باوجود لوگوں نے تحریک انصاف پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے دیگر ڈویثرنز میں تحریک انصاف کو بدترین شکست ہو گی اس حکومت سے چھٹکارے کا وقت آ گیا ہے، عوام جلد خوشخبری سنیں گے۔

انھوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ آزادکشمیر کے اندر سے عمران خان کی باقیات کو ختم کیا جائِے۔ بلدیاتی انتخابات کے بعد حکومت کے خلاف فائنل راونڈ کھیلیں گے۔ پاکستان کے اندر عمران خان نے اداروں کو متنازعہ بنایا تمام کے تمام چھ لفٹیننٹ جنرل پیشہ ور اور آرمی کے درخشندہ ستارے ہیں سب کا کیریئر شاندار اور بے مثال ہے۔ عمران خاں نے آرمی چیف کی تقرری کو متنازعہ بنایا یہ ایک فتنہ ہے جو ملک کو معاشی، سیاسی، اقتصادی طور پر بدترین نقصان پہنچا چکا ہے اب اسمبلیوں سے اس کے استعفے بھی قومی اسمبلی کی طرح منظور کیے جائیں اور پنجاب و خیبرپختونخواہ میں پی ڈی ایم اپنے وزرائے اعلیٰ لائے۔
خبر کا کوڈ : 1027464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش