0
Tuesday 29 Nov 2022 12:54

ایرانی خبررساں ایجنسی کیخلاف اسکے انتہائی موثر کردار کے باعث سائبر حملہ کیا گیا، ناصر کنعانی

ایرانی خبررساں ایجنسی کیخلاف اسکے انتہائی موثر کردار کے باعث سائبر حملہ کیا گیا، ناصر کنعانی
اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے سینئر صحافیوں کے ساتھ ملاقات میں گذشتہ 2 روز کے درمیان فارس نیوز پر ہونے والے سائبر حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس خبررساں ایجنسی کو حقیقت اجاگر کرنے میں اس کے موثر کردار کے باعث نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر ناصر کنعانی نے فارس نیوز کے ذمہ دارانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے میدان میں اس نے ایک انقلابی خبررساں ایجنسی کے طور پر ہمیشہ ذمہ دارانہ کردار نبھایا ہے جبکہ اپنے اوپر عائد غیرقانونی پابندیوں کے باوجود حقیقت اجاگر کرنے کے حوالے سے فارس نیوز ایجنسی کا کردار اس قدر موثر و پیشہ ورانہ تھا کہ دشمن اس کے خلاف مذموم اقدامات اٹھانے پر مجبور ہو گیا۔

انہوں نے گذشتہ 2 روز کے درمیان فارس نیوز پر ہونے والے سائبر حملے سمیت اس کے خلاف ماضی میں وقوع پذیر ہونے والے دوسرے اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس میڈیا کے خلاف غیرقانونی پابندیوں سمیت دشمن کی جانب سے انجام پانے والے انواع و اقسام کے مذموم اقدامات کے بعد ہونے والا یہ سائبر حملہ ظاہر کرتا ہے کہ دشمن نے حقیقت اجاگر کرنے والے اس مرکز کی گہری تاثیر کا اعتراف کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف ملک کے اندر و باہر فارس نیوز کی ایک مضبوط ساکھ ہے اور حقیقت کے طالب پوری دنیا میں اس کی جانب رجوع کرتے ہیں بلکہ یہ انقلاب اسلامی اور اسلامی نظام حکومت کی زبان و ادب کی سفیر ہونے کے ناطے امت مسلمہ کی بیداری کےحوالے سے مین‌اسٹریم میڈیا کا کردار ادا کرنے والی ان خبررساں ایجنسیوں میں سے ایک ہے جنہیں پوری دنیا کے عقلمند و انقلابی مخاطبین کی جانب سے انتہائی باوثوق و قابل اطمینان گردانا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1027475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش