QR CodeQR Code

جنوبی پنجاب میں چھپے ڈاکووں کے پاس جدید بھارتی اسلحہ ہونے کا انکشاف

29 Nov 2022 12:57

پنجاب پولیس نے حکومت کو پیش کی گئی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کچے کے ڈاکوئوں کے پاس وہ اسلحہ ہے، جو پنجاب پولیس کے پاس بھی نہیں۔ ان ڈاکوئوں کے پاس جدید بھارتی مشین گنز ہیں اور بارودی سرنگوں کا بھی بڑا ذخیرہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب کچے کے علاقے میں موجود ڈاکووں کے گروہوں کے پاس جدید بھارتی اسلحہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ کچے کے یہ ڈاکو ایئرکرافٹ گنز سمیت جدید مشین گنز سے لیس ہیں۔ پنجاب پولیس نے حکومت کو پیش کی گئی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کچے کے ڈاکوئوں کے پاس وہ اسلحہ ہے، جو پنجاب پولیس کے پاس بھی نہیں۔ ان ڈاکوئوں کے پاس جدید بھارتی مشین گنز ہیں اور بارودی سرنگوں کا بھی بڑا ذخیرہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکو ہینڈ گرینڈ اور 12 اور7 ایم ایم لانچرز کیساتھ موجود ہیں۔ ان کے پاس ہینڈ مائنیز، وکرز مشین گن اور ہیوی مشین گن بھی ہیں، جو پولیس کے پاس نہیں۔ پولیس کے پاس مطلوبہ اسلحہ نہ ہونا ڈاکوئوں کیخلاف آپریشن میں بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔ پولیس نے ڈاکوئوں کیخلاف بھرپور کارروائی کیلئے جدید اسلحہ اور سازو سامان کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کی جانب سے کچے کے ان ڈاکووں کیخلاف آپریشن کیلئے چھ ارب روپے سے زائد کا فنڈ مانگا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1027476

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027476/جنوبی-پنجاب-میں-چھپے-ڈاکووں-کے-پاس-جدید-بھارتی-اسلحہ-ہونے-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org