QR CodeQR Code

ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر منتقل کر دیے

29 Nov 2022 13:16

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) نے آج اپنے بورڈ کی منظوری کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 500 ملین ڈالر کی رقم ٹرانسفر کر دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی رقم منتقل کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایشین انفرا اسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) نے آج اپنے بورڈ کی منظوری کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 500 ملین ڈالر کی رقم ٹرانسفر کر دی ہے۔ اسحاق ڈار کہا کہ حکومت پاکستان کو 500 ملین ڈالر کی رقم پروگرام فنانسنگ کے طور پر منتقل کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1027486

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027486/ایشین-انفرا-اسٹرکچر-انویسٹمنٹ-بینک-نے-پاکستان-کو-50-کروڑ-ڈالر-منتقل-کر-دیے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org