0
Tuesday 29 Nov 2022 19:48

ایران، عراق کیساتھ توانائی اور تجارت کے شعبوں میں تبادلے کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، سید ابراہیم رئیسی

ایران، عراق کیساتھ توانائی اور تجارت کے شعبوں میں تبادلے کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، سید ابراہیم رئیسی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت‌ الله "سید ابراہیم رئیسی" نے آج منگل کی دوپہر تہران میں عراقی وزیراعظم "محمد شیاع السوڈانی" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایرانی صدر نے عراق میں نئی حکومت کی تشکیل اور سیاسی استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایرانی صدر نے عراق کے ساتھ اقتصادی، تجارتی، سیاسی، ثقافتی اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور تعلقات کی سطح کو بہتر بنانے کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تہران، بغداد کے ساتھ تجارت اور توانائی کے مختلف شعبوں میں تبادلات کا خواہشمند ہے اور اس مقصد کے حصول کی خاطر دونوں ممالک کے مشترکہ تعاون کمیشن کے باضابطہ اجلاسوں کا انعقاد موثر کردار ادا کرسکتا ہے۔
 
آیت‌ الله رئیسی نے اس امر کی جانب زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے درمیان مثالی تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دو طرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور مضبوط ہونا چاہیئے، تاکہ علاقائی اور بین الاقوامی تنازعات میں امن و استحکام کے لئے بہتری اور وسعت پیدا ہوسکے۔ دوسری جانب ملاقات میں عراقی وزیراعظم محمد شیاع السوڈانی نے اپنی حکومت کے قیام کے ایک ماہ بعد دورہ تہران پر اطمینان کا اظہار کیا۔ محمد شیاع السوڈانی نے کہا کہ عراقی فارن افئیرز کے میدان میں ایران کو ایک نمایاں اور مثالی مقام حاصل ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سازگار اور اطمینان بخش انداز میں وسیع ہو رہے ہیں۔ عراق کے وزیراعظم نے سید ابراہیم رئیسی کے موقف کی حمایت میں کہا کہ بغداد اور تہران کے درمیان مشترکہ تعاون کمیشن کا مضبوط قیام دونوں ممالک کے لئے موثر ہے اور ان کمیشنز کی باقاعدہ میٹنگز حالات کا تقاضا ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1027540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش