1
0
Tuesday 29 Nov 2022 19:00
علامہ ناصر عباس کی قیادت میں وفد کی پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات

شفاف انتخابات ہی وقت کی اہم ضرورت ہیں، عمران خان

پاکستان پیچیدہ ترین سیاسی و معاشی چیلنجز کا شکار ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
شفاف انتخابات ہی وقت کی اہم ضرورت ہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے ایک وفد نے زمان پارک میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، دونوں جماعتوں کے مابین اشتراکِ عمل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ مجلسِ وحدت مسلمین سے سیاسی اشتراکِ عمل کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، حقیقی آزادی مارچ راولپنڈی میں مجلسِ وحدت مسلمین کے کارکنان و زعماء کی شرکت قابلِ تحسین تھی۔ عمران خان نے مزید کہا کہ فوری طور پر صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہیں، تیزی سے بگڑتی معاشی صورتحال قومی بقاء و سلامتی کیلئے غیر معمولی خطرات کو ہوا دے رہی ہے، ملکی ترقی کی پائیدار بنیادوں کیلئے آئین و قانون کی بالادستی کا حصول لازمی جزو ہے۔ عمران خان نے کہا کہ میں تمام شعبہ ہائے زندگی اور مکاتبِ فکر سے اپیل کرتا ہوں کہ آگے بڑھ کر پاکستان کو دستور و قانون کی راہ پر چلانے کی تحریک میں اپنا کردار ادا کریں۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کے فقیدالمثال انعقاد پر چیئرمین عمران خان کو مبارکباد پیش کی اور چیئرمین تحریک انصاف کی سیاسی حکمتِ عملی کی مکمل تائید و حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان پیچیدہ ترین سیاسی و معاشی چیلنجز کا شکار ہے، چیئرمین تحریک انصاف کے حقیقی آزادی کے بیانیے کو تمام مکاتبِ فکر میں غیر معمولی قبولیت اور پذیرائی میسر ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ فوری صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کے ذریعے بحران کے حل کی تدبیر کے چیئرمین تحریک انصاف کے مؤقف کی مکمل تائید کرتے ہیں، سیاسی جدوجہد کے ہر مرحلے پر تحریک انصاف کی قیادت کے شانہ بشانہ رہیں گے۔ وفد میں ڈپٹی چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی، سید ناصر عباس شیرازی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی و دیگر رہنماء شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 1027541
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ستار
شفاف انتخابات ہی وقت کی اہم ضرورت ہیں، عمران خان
وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
ہماری پیشکش