QR CodeQR Code

کیچ، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 11 دہشتگرد افراد ہلاک

29 Nov 2022 22:35

ہوشاب میں فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے 11 مشتبہ افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ مبینہ افراد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے کیچ کے علاقے ہوشاب میں کالعدم تنظیم کے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ انٹیلی جنس اداروں نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں کالعدم تنظیم کے تخریب کاروں کی موجودگی کی اطلاع دی۔ جس پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران مبینہ دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ ہوئی۔ سکیورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز نے 11 مشتبہ افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے بتایا کہ مبینہ ہلاک افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے افراد اس سے قبل سکیورٹی فورسز پر حملے سمیت ترقیاتی منصوبوں، ایم ایٹ موٹروے اور کوسٹل ہائی وے پر حملوں میں ملوث تھے۔


خبر کا کوڈ: 1027569

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027569/کیچ-سکیورٹی-فورسز-کی-کارروائی-11-دہشتگرد-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org