0
Tuesday 29 Nov 2022 22:56

فلسطینی مجاہد گروہوں کا مغربی کنارے میں مزاحمت بڑھانے کا مطالبہ

فلسطینی مجاہد گروہوں کا مغربی کنارے میں مزاحمت بڑھانے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ مہر نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطین میں سرگرم اسلامی مزاحمتی گروہوں نے تین فلسطینی جوانوں کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مختلف بیانیے جاری کئے ہیں جن میں مغربی کنارے میں ہر ممکنہ صورت میں مزاحمتی کاروائیاں تیز کر دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسلامی مزاحمتی گروہ حماس نے اپنے بیانیے میں اس بات پر زور دیا ہے کہ فلسطینی قوم صیہونی رژیم کے مجرمانہ اقدامات کے مقابلے میں چپ چاپ نہیں بیٹھے گی۔ بیانیے میں مزید کہا گیا ہے: "غاصب صیہونی رژیم کے مجرمانہ اقدامات اسلامی مزاحمت کی شدت میں اضافے کا باعث بنیں گے اور مسلح جھڑپیں آزادی کا واحد راستہ بن جائیں گی۔" اسی طرح فلسطین میں اسلامی مزاحمت کے ایک اور گروہ اسلامک جہاد نے بھی اپنے بیانئے میں صیہونی رژیم کے جارحانہ اقدامات میں شدت پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے: "صیہونی حکمران فلسطینی شہریوں کا خون بہا کر اپنے لئے سلامتی فراہم نہیں کر سکتے اور ان کے مجرمانہ اقدامات ہر شعبے میں انتفاضہ جنم لینے کا باعث بنیں گے۔"
 
عوامی محاذ برای آزادی فلسطین نے بھی ایک بیانیہ جاری کیا جس میں مغربی کنارے میں صیہونی رژیم کے جارحانہ اقدامات کو نسل پرستانہ سیاست کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ عوامی محاذ برای آزادی فلسطین نے صیہونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر میدان میں وحدت کا مطالبہ کیا ہے اور عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے صیہونی رژیم کے مجرمانہ اقدامات روکنے کیلئے فوری مداخلت کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ایک اور مزاحمتی گروہ تحریک آزادگان فلسطین نے اپنے بیانئے میں اس بات پر تاکید کی ہے کہ غاصب صیہونی رژیم فلسطینی شہریوں کے خون کے ذریعے اقتدار حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ بیانئے میں کہا گیا ہے کہ صیہونی رژیم کے مجرمانہ اقدامات مغربی کنارے میں اسلامی مزاحمت کی شدت میں تیزی آنے اور مجاہدین کے عزم اور ارادے کے مزید پختہ ہونے کا باعث بن جائیں گے۔
 
حماس کے اعلی سطحی رہنما خالد مشعل نے بھی اس بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منانا ہمارے لئے اپنے قومی اور تاریخی حقوق کی پاسداری کا بہترین موقع ہے۔ اسی طرح یہ اقدام بحر سے نہر تک فلسطین کی آزادی، مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصی کی واپسی اور تمام اسلامی اور مسیحی مقدس مقامات کی آزادی نیز جلاوطن فلسطینی شہریوں کی وطن واپسی کا باعث بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا: "فلسطینی قوم سے اظہار یکجہتی کے دن کا اعلان کئے جانے کو 75 سال گزر جانے کے بعد آج ہم فلسطین میں ایسی مسلسل تبدیلیوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں جن میں سے اہم ترین مغربی کنارے میں اسلامی مزاحمت کی شدت میں اضافہ ہے۔" انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مغربی کنارے نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ غاصب صیہونی رژیم کے جارحانہ اقدامات کے سامنے ناقابل تسخیر ہے، کہا: "آج ہم فلسطینیوں کو ایسے شہداء سے الوداع کرتے دیکھ رہے ہیں جو صیہونیوں کے سامنے جھکے نہیں ہیں۔"
خبر کا کوڈ : 1027571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش