0
Tuesday 29 Nov 2022 23:43

حنا ربانی کھر کا دورہ کابل، افغان عبوری نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی سے ملاقات

حنا ربانی کھر کا دورہ کابل، افغان عبوری نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے افغانستان کا دورہ کیا اور اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ حنا ربانی کھر نے افغان عبوری نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی سے ملاقات کی جس میں افغان وزیر معدنیات اورپیٹرولیم شہاب الدین دلاوربھی موجود تھے۔ حنا ربانی نے وفد کے ہمراہ افغان وزیرخارجہ امیرخان متقی سے ملاقات کی جس میں پاکستان، افغانستان کے درمیان سامان، مسافروں کی آمدورفت اور تجارتی مسائل پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں پاکستان میں قید افغان قیدیوں کی رہائی کے معاملے پر بھی بات کی گئی جبکہ پاکستانی وفد نے ویزوں کے اجرا، تجارت، ٹرانزٹ میں سہولت فراہمی کیلئے تعاون اور افغان مہاجرین کے ساتھ اچھے سلوک کے معاملے پر تعاون کا وعدہ کیا۔

 افغان وزیرخارجہ نے ترکمانستان، پاک، افغان پاور منصوبے پرکام شروع کرنے کیلئے آمادگی کا اظہار کیا اور سیاسی تعلقات، اقتصادی ترقی، سلامتی سےمتعلق اپنامؤقف بھی واضح کیا۔ افغان وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاک افغان تعلقات خطے کے عوام کیلئے سود مند ہیں۔ وزیرمملکت حناربانی کھرنے افغان وزیرتجارت حاجی نورالدین عزیزی سے ملاقات کی جس میں پاک افغان تجارت، اقتصادی تعلقات، راہداری اوررابطوں پر بات چیت کی گئی۔ وزیرمملکت حناربانی کھر نے ظہرانے پر ویمن چیمبرآف کامرس سےبھی ملاقات کی۔ وزیرمملکت خارجہ حناربانی کھرکابل کادورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئیں۔
خبر کا کوڈ : 1027575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش