0
Tuesday 29 Nov 2022 23:53

قطر جرمنی کو 15سال تک ایل این جی فراہم کرے گا

قطر جرمنی کو 15سال تک ایل این جی فراہم کرے گا
اسلام ٹائمز۔ یورپ میں گیس کے بحران کیوجہ سے پیدا ہونیوالی صورت حال کے پیش نظر جرمنی نے 15 سال تک قطر سے گیس لینے کے لیے معاہدہ کیا ہے۔ گیس معاہدہ قطر انرجی اور امریکی کمپنی کونکو فلپس کے درمیان طے پایا، جس پر قطر کے وزیر توانائی اور قطر انرجی کے سی ای او سعد بن شریدہ الکعبی نے دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت قطر جرمنی کو 15سال تک ایل این جی فراہم کرے گا اور جرمنی کو سالانہ 20 لاکھ کیوبک ٹن مائع گیس فراہم کرے گا۔ قطر سے جرمنی کو ایل این جی فراہمی کے معاہدے پرعمل درآمد سال 2026 میں شروع ہوگا۔ گیس امریکی کمپنی کونکو فلپس کو فروخت کی جائے گی جو جرمنی پہنچائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1027580
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش