0
Tuesday 29 Nov 2022 23:58

فیصل آباد، ٹک ٹاک پر زیادہ شہرت ملنے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کا گلا کاٹ ڈالا

فیصل آباد، ٹک ٹاک پر زیادہ شہرت ملنے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کا گلا کاٹ ڈالا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد میں حسد اور ٹک ٹاک پر زیادہ شہرت ملنے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کا گلاکاٹ ڈالا۔ پولیس کے مطابق ملت ٹاؤن کے رہائشی 19 سالہ نوجوان نایاب کو 11 نومبر کو تیز دھار آلہ سے قتل کردیا گیا تھا جس کا مقدمہ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا تھا۔ پولیس تفتیش میں مقتول کا بڑا بھائی تیمور ہی اس کا قاتل نکلا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ مقتول کو گھر سے ساتھ لے کر گیا اور چھری کے وار کر کے قتل کردیا جبکہ پولیس کو اطلاع دی کہ نامعلوم حملہ آوروں نے اس کے بھائی کو قتل کیا ہے۔ ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ والدین مقتول نایاب کو زیادہ پیار کرتے اور اس کی خواہشات پوری کرتے تھے جبکہ مقتول ٹک ٹاک پر بھی اس سے زیادہ مشہور تھا جس کی حسد میں اس نے یہ قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو مقدمہ قتل میں نامزد کردیا گیا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 1027583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش