QR CodeQR Code

سفاک شخص نے تین بیٹیوں اور بیوی کو چھری کے وار سے قتل کردیا

30 Nov 2022 00:04

ذرائع کے مطابق بچیوں اور ماں کے گلے کٹے ہوئے ہیں، مکان کی پہلی منزل پر یہ واقعہ پیش آیا، نیچے موجود کرائے داروں کا کہنا ہے کہ اوپر مکان سے شور شرابے اور رونے کی آوازیں آرہی تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایک سفاک شخص نے اپنی تین بیٹیوں اور بیوی کو چھری کے واروں سے قتل کرکے خودکشی کی کوشش کی ہے۔ کراچی ملیر کے علاقے شمسی سوسائٹی میں واقع مکان میں یہ دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جس میں چار قتل ہوئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوع پہنچ گئے، چاروں لاشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق بچیوں اور ماں کے گلے کٹے ہوئے ہیں، مکان کی پہلی منزل پر یہ واقعہ پیش آیا، نیچے موجود کرائے داروں کا کہنا ہے کہ اوپر مکان سے شور شرابے اور رونے کی آوازیں آرہی تھیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شوہر نے بیوی اور تین بیٹیوں کو چھری کی مدد سے قتل کیا جس کے بعد اس نے خودکشی کی کوشش کی اور خود کو زخمی کرلیا، مقتولین میں ہما اور ان کی تین بیٹیاں، فاطمہ، نمرہ اور نیہا شامل ہیں، جائے واردات سے آلہ قتل چھری برآمد ہوگیا ہے، کرائم سین یونٹ اور فارنزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور مزید شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1027584

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027584/سفاک-شخص-نے-تین-بیٹیوں-اور-بیوی-کو-چھری-کے-وار-سے-قتل-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org