0
Wednesday 30 Nov 2022 00:04

سفاک شخص نے تین بیٹیوں اور بیوی کو چھری کے وار سے قتل کردیا

سفاک شخص نے تین بیٹیوں اور بیوی کو چھری کے وار سے قتل کردیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایک سفاک شخص نے اپنی تین بیٹیوں اور بیوی کو چھری کے واروں سے قتل کرکے خودکشی کی کوشش کی ہے۔ کراچی ملیر کے علاقے شمسی سوسائٹی میں واقع مکان میں یہ دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جس میں چار قتل ہوئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوع پہنچ گئے، چاروں لاشوں اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا۔ ذرائع کے مطابق بچیوں اور ماں کے گلے کٹے ہوئے ہیں، مکان کی پہلی منزل پر یہ واقعہ پیش آیا، نیچے موجود کرائے داروں کا کہنا ہے کہ اوپر مکان سے شور شرابے اور رونے کی آوازیں آرہی تھیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شوہر نے بیوی اور تین بیٹیوں کو چھری کی مدد سے قتل کیا جس کے بعد اس نے خودکشی کی کوشش کی اور خود کو زخمی کرلیا، مقتولین میں ہما اور ان کی تین بیٹیاں، فاطمہ، نمرہ اور نیہا شامل ہیں، جائے واردات سے آلہ قتل چھری برآمد ہوگیا ہے، کرائم سین یونٹ اور فارنزک ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور مزید شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1027584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش