0
Wednesday 30 Nov 2022 00:35

ڈیرہ اسماعیل خان میں اشتہاری مجرمان کی سرکوبی کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن

ڈیرہ اسماعیل خان میں اشتہاری مجرمان کی سرکوبی کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں اشتہاری مجرمان کی سرکوبی کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا، ذرائع کے مطابق آپریشن تھانہ پہاڑپور کے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ آپریشن میں پولیس اور ایلیٹ فورس کی نفری شامل تھی۔ اس دوران پولیس کانسٹیبل سجاد زخمی ہو گیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں دو اشتہاری زخمی بھی ہوگئے۔ ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان محمد شعیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، پولیس کو مطلوب افراد حوالہ پولیس ہو جائین بصورت دیگر کسی صورت انکو معاف نھی کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 1027587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش