QR CodeQR Code

ایرانی سائنسدان محسن فخری‌ زاده کی دوسری برسی جمعے کو منائی جائیگی

30 Nov 2022 04:30

محسن فخری زادہ کی برسی کی تقریب تہران میں امام زادہ صالح (ع) کے مزار پر منعقد ہوگی، جس میں حکومتی اور عسکری حکام کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ رواں ہفتے جمعے کے دن ایران کے معروف سائنسدان شہید محسن فخری زادہ کی دوسری برسی منائی جائے گی۔ ایران کے ممتاز سائنسدان محسن فخری زادہ کی شہادت کی دوسری برسی کی تقریب آئندہ جمعہ (دو دسمبر) کو دوپہر 02:00 سے 04:00 بجے تک منعقد ہوگی، یہ تقریب تہران میں امام زادہ صالح (ع) کے مزار پر منعقد ہوگی، جس میں حکومتی اور عسکری حکام کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔ نیز اس تقریب میں اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کے مداح اور ملک کے مذہبی شعراء اپنا کلام پیش کریں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 1027611

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027611/ایرانی-سائنسدان-محسن-فخری-زاده-کی-دوسری-برسی-جمعے-کو-منائی-جائیگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org