0
Wednesday 30 Nov 2022 05:01

عمران سندھ آکر دیکھو، عوام تمہارا حشر کیا کرتے ہیں، شرجیل میمن

عمران سندھ آکر دیکھو، عوام تمہارا حشر کیا کرتے ہیں، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ٹنڈوجام میں پاور شو کے لئے یوم تاسیس پر پنڈال سجالیا، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن اور دیگر نے اپنی تقریروں کے ذریعے شرکاء کا لہو خوب گرمایا۔ شرجیل میمن نے دوران خطاب عمران خان پر خوب وار کئے اور کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) عمران خان کی حکومت میں ان کے ہاتھوں میں کھیلتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف بات کرنے والوں کو اگلے دن نیب والے لے جایا کرتے تھے۔ صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ جھوٹ بولے یہ لاڈلے بنے رہے، عمران نیازی کہتا ہے سندھ فتح کروں گا، تم آؤ دیکھو سندھ کے عوام تمہارا حشر کیا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں، قانون کے تحت سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہونا چاہیئے، تم سندھ آؤ تمہیں انڈے ٹماٹر پڑیں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ملک میں ایک شخص عوام کو گمراہ کر رہا ہے جوکہ غیر سیاسی شخص ہے، یہ ملک اور اداروں کے خلاف سازش میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت ہمیشہ عوام کی حکمرانی کی بات کرتی ہے، آصف زرداری نے پارلیمنٹ کو مضبوط کیا، پیپلز پارٹی نے عوام کو بے نظير انکم سپورٹ پروگرام دیا۔ پی پی جلسے میں انتظامیہ نے 20 ہزار کرسیاں لگائیں، پنڈال کچھا کھچ بھرا ہوا تھا جبکہ بہت سے لوگ پنڈال س باہر کھڑے ہوکر جلسے کو سن رہے تھے۔ پی پی رہنماؤں کے خطاب کے دوران کارکنان عمران خان کے خلاف گھڑی چور کا نعرہ لگاتے رہے جبکہ اس دوران جئے بھٹو، جئے بلاول، جئے آصف زرداری کے نعرے گونجتے رہے۔
خبر کا کوڈ : 1027612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش