0
Wednesday 30 Nov 2022 12:07

اسلام امن کا مذہب جس میں دہشتگردی کی گنجائش نہیں ہے، اجیت ڈوبھال

اسلام امن کا مذہب جس میں دہشتگردی کی گنجائش نہیں ہے، اجیت ڈوبھال
اسلام ٹائمز۔ اجیت ڈوبھال نے کہا کہ دنیا میں اسلام کی صحیح تشریح پیش کئے جانے اور اس کے ماڈرن پہلو کو اجاگر کرنے کی شدید ضرورت ہے کیونکہ یہ ایسا مذہب ہے جو تمام مذاہب کے لئے امن، شانتی، رواداری اور بھائی چارے کا پیغام لیکر آیا ہے، جس میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاد انا کے خلاف ہونی چاہیئے انسان اور انسانیت کے خلاف نہیں۔ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوبھال نے آج یہاں انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں منعقدہ انڈونیشیا کے ایک اعلی سطحی وفد کو خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ بھارت اور انڈونیشیا میں بین المذاہب رواداری اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں علماء کا کردار کے عنوان سے منعقدہ اس پروگرام میں انڈونیشیا کے قومی سلامتی مشیر اور نائب وزیراعظم پروفیسر ڈاکٹر محمد محفوظ ایم ڈی کی سربراہی والے اس وفد میں وہاں کے کئی علماء اور مذہبی رہنما شامل تھے۔

دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط رشتوں کا ذکر کرتے ہوئے اجیت ڈوبھال نے کہا کہ بھارت اور انڈونیشیا کے درمیان ثقافتی، اقتصادی، سیاحتی اور تجارتی شعبوں میں قدیم اور تاریخی رشتے رہے ہیں اور دونوں ملکوں کی جمہوریت تنوع اور کثرت میں وحدت کے فلسفے پر قائم ہے۔ دونوں ممالک کے علماء اور مذہبی رہنماؤں کے درمیان آج کے بین المذاہب مذاکرات دونوں کے رشتوں میں تاریخی سنگ میل ثابت ہوں گے۔ اجیت ڈوبھال نے کہا کہ دونوں ملکوں میں ثقافتی، مذہبی اور تاریخی لحاظ سے کافی یکسانیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ انڈونیشیا کے لوگ جب ہندوستان کی سیاحت پر آتے ہیں تو وہ یہاں کے مندروں، مسجدوں، گجرات، بنگال اور کشمیر کی صوفی خانقاہوں کی زیارت کے ساتھ ساتھ خاص طور پر تاج محل کے دیدار کے لئے آگرہ کی سیاحت کرنے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح بھارت کے لوگ جب انڈونیشیا کی سیاحت پرجاتے ہیں تو وہان موجود مندر اور تاریخی عمارتیں ان کے لئے کشش کا مرکز ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1027617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش