QR CodeQR Code

دہلی کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنائیں گے، اروند کجریوال

30 Nov 2022 12:06

دہلی کے وزیراعلٰی نے آج چراغ دہلی میں گھر گھر مہم کے دوران کہا کہ دو کروڑ دہلی والوں کیساتھ مل کر وہ دہلی کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیراعلٰی اروند کجریوال نے کہا کہ اگر بھارتی دارالحکومت کے لوگ ان کی پارٹی کو کارپوریشن میں موقع دیتے ہیں تو وہ اگلے پانچ سال میں دہلی کو صاف ستھرا بنا دیں گے۔ اروند کجریوال نے آج چراغ دہلی میں گھر گھر مہم کے دوران کہا کہ دو کروڑ دہلی والوں کے ساتھ مل کر وہ دہلی کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں دہلی میں ہر جگہ کچرا دیکھتا ہوں تو مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے، دہلی کے وزیراعلٰی ہونے کے بعد بھی میں کچھ نہیں کر پا رہا، کیونکہ یہ کام کارپوریشن کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انکی حکومت بنتی ہے تو ہم گھر گھر کچرا اٹھائیں گے، سڑکوں، گلیوں اور نالوں کی صفائی کرائیں گے۔ دہلی کے وزیراعلٰی نے چراغ دہلی میں گھر گھر مہم کے دوران نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہوں نے 2013ء میں پہلا الیکشن لڑا تھا، تب چراغ دہلی آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگ عام آدمی پارٹی کو لے کر بہت پُرجوش ہیں اور وہ بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے لوگ پچھلی بار سے زیادہ جوش و خروش کے ساتھ اس بار انکی پارٹی کو ووٹ دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1027618

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027618/دہلی-کو-صاف-ستھرا-اور-خوبصورت-بنائیں-گے-اروند-کجریوال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org