0
Wednesday 30 Nov 2022 11:30

کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کی جانی چاہیے، بیرسٹر سلطان

کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کی جانی چاہیے، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کی جانی چاہیے، مسئلہ قبرص کا حل دو ریاستوں کا قیام ہے کیونکہ یونانی اور ترکیہ قبرص اکٹھے نہیں رہ سکتے۔ یونان نے پہلے ہی یونانی قبرص بنا لیا ہے اور اب ضرورت اس امر کی ہے کہ دونوں ریاستوں کا قیام عمل میں لایا جائے۔ یہ اس لئے بھی ضروری ہے کہ یہ دونوں ریاستیں یورپ میں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں پاکستان میں تعینات ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پکاچی سے ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور پاکستان میں تعینات ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پکاچی کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ مل جل کر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت حاصل کرنے کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔ ترکی نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے جبکہ اسی طرح پاکستان کے علاوہ کوئی دوسرا ملک نہیں تھا جس نے ترک قبرص کے معاملے میں ترکی کا ساتھ دیا ہو۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پاکستان میں  تعینات ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پکاچی کو بتایا کہ وہ عنقریب ترکی کا دورہ کریں گے کیونکہ انہیں ترک پارلیمنٹ کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔ اپنے دورہ ترکی کے دوران ترکی کی حکومت اور پارلیمنٹ  سے کشمیری عوام کی حمایت کیلئے بھی کہوں گا۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور پاکستان میں تعینات ترکی کے  سفیر ڈاکٹر مہمت پکاچی کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1027621
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش