0
Wednesday 30 Nov 2022 12:10

بلدیاتی انتخابات میں عوام نے موجودہ حکومت پر ووٹ کی پرچی کے ذریعے عدم اعتماد کر دیا، چودھری لطیف اکبر

بلدیاتی انتخابات میں عوام نے موجودہ حکومت پر ووٹ کی پرچی کے ذریعے عدم اعتماد کر دیا، چودھری لطیف اکبر
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، ممبران اسمبلی سردار جاوید ایوب، سید بازل علی نقوی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے پی ٹی آئی کی حکومت پر ووٹ کی پرچی کے ذریعے عدم اعتماد کر دیا۔ وزیراعظم مستعفی ہو جائیں ،22 اور 23 نومبر کی رات سٹیٹ بینک سے 35کروڑ روپے کیش کروائے گئے، ضلع کونسل کے امیدواروں کو 20 جبکہ لوکل کونسل کے ٹکٹ ہولڈر کو 5 لاکھ روپے دیے گئے، رقم تقسیم کرنے کے باوجود پی ٹی آئی کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ باہمی اتحاد سے چیئرمین ضلع کونسل، ایڈمنسٹریٹر، مئیر و  ڈپٹی مئیر لگائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر نے ممبران اسمبلی سردار جاوید ایوب، سید بازل علی نقوی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہمارے موقف کو عوام تک پہنچایا، ڈیژن بھر میں پیپلزپارٹی پہلے نمبر پر مسلم لیگ  دوسرے اور پی ٹی آئی تیسرے نمبر پر ہے جو کہ حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ کھاوڑہ سے سنگل ممبر پی ٹی آئی نہیں بنا سکی دھاندلی کی شکایات اور مداخلت کیخلاف الیکشن کمیشن کو تحریری شکایات کی گئیں ہیں مگر الیکشن کمینش نے کوئی کاروائی نہیں کی۔ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے اپنے آبائی علاقے کومی کوٹ میں پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ  کرانے والوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی اس کیخلاف بھی کاروائی کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ضلع مظفرآباد کا چیئرمین ضلع کونسل پیپلز پارٹی جبکہ ایڈمنسٹریٹر مسلم لیگ سے تعینات کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے وزیراعطم کا طرز حکمرانی تحریک آزادی کشمیر  کیلئے نقصان دہ ہے لہذا وزیراعظم کو از خود مستعفی ہو جانا چاہیے۔ 
خبر کا کوڈ : 1027623
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش