0
Wednesday 30 Nov 2022 09:54

کوئٹہ، پولیس ٹرک کے قریب خودکش دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 23 زخمی

کوئٹہ، پولیس ٹرک کے قریب خودکش دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 23 زخمی
اسلام ٹائمز. کوئٹہ کے علاقے بلیلی کے قریب بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں میں 1 بچہ اور 1 اہلکار شامل ہیں. ڈی آئی جی غلام اظفر مہیسر نے خود کش دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 22 اہلکاروں سمیت 27 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔  پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے کے باعث قریب سے گزرنے والی گاڑی بھی زد میں آ گئی، جس میں سوار 1 خاتون بھی زخمی ہوئی ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی موقع پر طلب کیا گیا ہے۔  
خبر کا کوڈ : 1027626
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش