0
Wednesday 30 Nov 2022 14:59

محبوبہ مفتی لاشوں پر سیاست کرنا بند کریں، رویندر رینا

محبوبہ مفتی لاشوں پر سیاست کرنا بند کریں، رویندر رینا
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کو تاریخ کا مشاہدہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے بھاجپا کے جموں و کشمیر یونٹ کے صدر نے کہا کہ محبوبہ مفتی کو لاشوں پر سیاست کرنا بند کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ اس طرح کے بیانات دیں۔ بھاجپا لیڈر نے کہا کہ فاروق عبداللہ قدر آور لیڈر ہیں۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے پریس کلب جموں کے باہر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک جمہوری ملک ہے لہذا جموں و کشمیر کے عوامی نمائندوں کو آئین پر پوری طرح سے بھروسہ کرنا چاہیئے۔ محبوبہ مفتی کی جانب سے بھاجپا کے خلاف سخت بیانات دینے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رویندر رینا نے کہا کہ محبوبہ مفتی کو لاشوں پر سیاست کرنا بند کرنی چاہیئے کیونکہ جو عوامی نمائندے ہوتے ہیں انہیں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا چاہیئے۔

بی جے پی کشمیر یونٹ کے صدر نے کہا کہ محبوبہ مفتی ملک کے خلاف بیانات دے رہی ہیں اور اس کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ رویندر رینا نے مزید کہا کہ محبوبہ مفتی نے قبائلیوں کے حوالے سے جو بیان دیا، وہ گمراہ کن ہے کیونکہ 1947ء میں پاکستانی آرمی نے جموں و کشمیر پر حملہ کیا اور فوج کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے لوگوں نے اُن کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شیر وانی کو کون بھول سکتا ہے کہ انہوں نے قبائلیوں کے خلاف جنگ لڑی۔ محبوبہ مفتی اور دوسرے لیڈران کو سرکاری کوٹھیاں خالی کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رویندر رینا نے کہا کہ جب بھاجپا کے لیڈروں کو متعلقہ محکمہ کی جانب سے نوٹس موصول ہوگی تو ہم بھی اپنے کوارٹر خالی کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف سخت بیانات دینے والوں کے ساتھ اب سختی کے ساتھ نپٹا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1027660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش