QR CodeQR Code

وادی کشمیر میں سخت ترین سردیوں کا سلسلہ جاری

30 Nov 2022 14:47

مقبوضہ کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لداخ کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر میں ٹھٹھرتی سردیوں سلسلہ جاری رہتے ہوئے سرینگر میں رواں سیزن کی اب تک کی ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو معمول سے 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا ہے۔ قبل ازیں سرینگر میں پیر اور منگل کی درمیانی رات سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوئی تھی۔ وادی کشمیر کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو معمول سے 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کشمیر کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

مقبوضہ کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لیہہ میں منفی 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں 7 دسمبر تک موسم کی یہی صورتحال جاری رہنے کی توقع ہے۔


خبر کا کوڈ: 1027661

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1027661/وادی-کشمیر-میں-سخت-ترین-سردیوں-کا-سلسلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org