0
Wednesday 30 Nov 2022 15:30

مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی چیک پوسٹ پر فلسطینی مزاحمتکاروں کا حملہ

مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی چیک پوسٹ پر فلسطینی مزاحمتکاروں کا حملہ
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی نوجوانوں پر صیہونی حکومت کے مسلسل حملوں کے بعد مزاحمت کاروں نے آج بدھ کی صبح مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں ایک اسرائیلی چوکی کو نشانہ بنایا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ القدس کے شمال میں واقع "قلندیہ" میں اس صیہونی چیک پوسٹ پر دیسی ساختہ گرنیڈ سے حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، جبکہ یہ حملہ منگل کی شام صہیونی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے چھٹے فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد ہوا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ بالا فلسطینی نوجوان گذشتہ روز اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ "بیرہ" کے شمال میں جھڑپوں کے دوران زخمی ہوا تھا، جو بالآخر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ فلسطینی انفارمیشن ڈیسک نے اطلاع دی کہ شہید ہونے والا نوجوان "بیتونیہ" سے تعلق رکھتا تھا۔ قابل غور بات یہ ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹے سے بھی کم عرصے میں مغربی کنارے میں 6 فلسطینی، اسرائیلی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بنے۔
 
خبر کا کوڈ : 1027677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش